ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / باغپت میں آر ایل ڈی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر دلت ووٹروں کو روکا

باغپت میں آر ایل ڈی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر دلت ووٹروں کو روکا

Sat, 11 Feb 2017 21:24:48    S.O. News Service

لکھنؤ11فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کے لئے ہوئے ووٹنگ میں کئی مقامات پر اکا دکا واقعات پیش آئے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس ووٹنگ کے دوران کچھ جگہوں سے جھڑپیں ہوئیں اور ووٹروں کو پولنگ سے روکے جانے کی خبریں ملیں۔باغپت سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، شہر کی باگھو کالونی میں دو فرقوں کے درمیان ایک کمیونٹی کو ووٹنگ سے روکنے کی کوشش کئے جانے اور پولنگ پرچیا چھینے جانے پر آپس میں پتھراؤ اور مار پیٹ ہوئی۔اس واقعہ میں تقریباََ 10افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔وہیں باغپت کے ہی بڑوت واقع لوین گاؤں میں بوتھ نمبر 35پر قومی لوک دل (آر ایل ڈی)کے کارکنوں نے دلت ووٹروں کو روکا اور ان کی ووٹنگ پرچیاں پھاڑدیں۔پولیس نے اس سلسلے میں تین آر ایل ڈی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ادھرشاملی میں کچھ دبنگوں کی طرف ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
 


Share: